بسوں کی آمدورفت میں تاخیر
مکرمی ! گزارش ہے کہ L.T.Cکی بسیں جو کہ روٹ نمبر 33-Bپر چل رہی ہے ۔وہ لیٹ آتی ہے اور مسافروں کو بس سٹاپ پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے بوڑھے اور خواتین کی بہت پریشان ہوتی ہے اگر ان کو پوچھو کہ آپ لیٹ کیوں آئے تو یہ حضرات مسافروں سے بذتمیزی شروع کر دیتے ہیں اور لوگوں کو کہتے ہیں کہ آپ کمپنی کو شکایت کریں میاں شہباز شریف کے دور حکومت میں تو ایسا نہیں ہوتا تھا اب ایسا کیوں کیا یہ ہی تبدیلی ہیں لوگ اس حکومت سے بہت پریشان ہوگئے ہیں ۔ (چیئرمین ناظم شوکت مزنگ )