زیر تبصرہ کتاب ’’اخلاقیات‘‘ (لازمی) بی اے، بی ایس سی میں غیر مسلموں کیلئے اسلامیات کے متبادل نصاب ہے اور پاکستان کی تمام یونیورسٹیز کے نصاب کے مطابق ہے۔ کتاب چھ ابواب پر مشتمل ہے پہلا باب اخلاقیات کی وسعت مذہب اور اخلاقیات، دوسرا باب معیار اخلاق، تیسرا معاشرہ اور اخلاقیات، چوتھا مذاہب عالم اور اخلاقیات، پانچواں اسلام اور اقلیتوں جبکہ چھٹا 100 آیات اور احادیث مبارکہ پر مشتمل ہے۔ آخر میں ماڈل پرچہ جات ہیں۔ 160 صفحات پر مشتمل کتاب آزاد بک ڈپو اردو بازار نے شائع کی، قیمت 150 روپے ہے۔ (شاہ نواز تارڑ)
’’اخلاقیات‘‘
Oct 16, 2017