ہائی کورٹ: مزارعین کو ہراساں کرنے پر ایس ایچ او اوکاڑہ کمرئہ عدالت میں گرفتار
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظہر اقبال سدھو نے عدالتی حکم کے باوجود اوکاڑہ میں مزارعین کو ہراساں کرنے پر تھانہ صدر اوکاڑہ کے ایس ایچ او کوکمرئہ عدالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل پیر مسعود چشتی نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود اوکاڑہ میں مزارعین کو ہراساں کیا جارہا ہے اور عدالتی حکم کے بعد ان کے خلاف مزید تین مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔