فرائض میں غفلت، عوامی شکایات پر 14 پولیس افسروں کےخلاف کارروائی
لاہور + فیروزوالہ (نامہ نگاران) لاہور پولےس کے سٹیزن فیڈ بیک سیل نے ماہ ستمبر کے دوران شہریوں کی شکایات پر کارروائی میں تاخیر کرنے پر9ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہے جن میں سبطین شاہ، مقصود احمد، نعیم انور، انسپکٹر مجاہد حسین، آصف حیات، عاطف ذوالفقار، سعید انور، سلیم شوکت اور خالد محمود شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی پی او شیخوپورہ رانا عبدالجبار نے فرائض میں غفلت پرتنے پر او ایس آئی برانچ کے انچارج سب انسپکٹر سرور کو لائن حاضر کر دیا جب کہ تبادلہ کے لئے سفارش کرانے والے تھانیدار کو معطل کر دیا گیا۔