وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے طلبہ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ طلبہ کسی بھی قوم کا سرمایہ حیات ہوتے ہیں ـ طلبہ کو ان کی دہلیز پر معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنا حکومت کافرض ہے ـ طلبہ کیلئے تعلیم کے حصول کو آسان بنانا ہماری ترجیح ہے ـ طلبہ پرکی گئی سرمایہ کاری کے مستقبل میں سود مند نتائج سامنے آتے ہیں۔آج کے طلبہ کل ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گےـ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو تعلیم کی بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔نئے پاکستان میں طلبہ کو معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئی یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبہ ہی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا سافٹ امیج اجاگرکرنے کا باعث بنتے ہیں۔پاکستانی طلبہ اپنی ذہانت اور کارکردگی کے باعث ملک وقوم کا نام روشن کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذہین اور ہو نہار طلبہ کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔ یہ دن ہمیں طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کو تیز کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے.
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا طلبہ کے عالمی دن پر پیغام
Nov 16, 2021 | 21:32