گیس پریشر کم، کمپریسر کا غیر قانونی استعمال شروع
خانیوال (نمائندہ خصوصی) موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی گیس کا پریشر کو بڑھانے کیلئے کمپریسر کا غیر قانونی استعمال شروع کردیا اکثر علاقوں میں گیس کا پریشرکم ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے خانیوال کے اکثر علاقوں میں گھروں میں کمپریسر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گیس کا پریشر مزید کم ہوگیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ابھی سردیوں کا آغاز ہی ہوا ہے کہ گیس کا پریشر کم ہوگیا ہے رہی سہی کسر کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین نے پوری کردی ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔