پرنسپل بوائز کالج نوشہرہ ورکاں پروفیسر خالد محمود بھنڈر کا تبادلہ،عوامی حلقوں کا احتجاج
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ممتاز ماہر تعلیم اسسٹنٹ پروفیسر خالد محمود بھنڈر پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کا ایڈمنسٹیٹیو گراؤنڈ پر تبادلہ کر دیا گیا ہے نوشہرہ ورکاں جیسے پسماندہ علاقے میں قائم ڈگری کالج میں خالد محمود بھنڈر نے اپنی شب و روز کی محنت سے تعلیم کے معیار کو انتہائی بہتر بنایا تھا اور کالج میں مثالی ڈسپلن قائم کیا ہوا تھا ان کا بغیر کسی وجہ سے تبادلے پر عوامی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا تبادلہ فوری منسوخ کیا جائے تاکہ علاقہ نوشہرہ ورکاں جیسے پسماندہ علاقہ میں معیاری تعلیم کے فروغ کا سلسلہ جاری رہ سکے یاد رہے کہ نوشہرہ ورکاں کے گرلز ڈگری کالج، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں قائم مقام سربراہ کام کر رہے ہیں کیونکہ نوشہرہ ورکاں جیسے پسماندہ علاقے میں کوئی بڑے آفیسر آنے کو تیار ہی نہیں ۔