قوم نا اہل اور نا لائق حکمرانوں سے تنگ آچکی : سردار ذوالفقار
فتح جنگ ( نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق امیدوار قومی اسمبلی سردار ذوالفقار حیات خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں اہم سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پیپلزپارٹی مزید مضبوط مستحکم اور منظم ہو گی انھوں نے کہا کہ پختونخواہ میں حکومتی ممبران اسمبلی سمیت پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی اہم اورسیاسی طور پر بھاری بھرکم شخصیات آئندہ ہفتے پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہی ہیں بلوچستان اور کے پی کے بعد پنجاب میں سیاسی میدان سجنے جا رہا ہے ان شاء اللہ عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ با اثر سیاسی افراد چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شامل ہونگے انھوں نے کہا کہ قوم نا اہل اور نا لائق حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے اپوزیشن جماعتوں کو متحدہو کر اس نالائق حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی۔