ایک اہم معاشی اشاریہ چین کی ویلیوایڈڈ صنعتی پیداوار اکتوبر کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.9 فیصد بڑھ گئی ہے ،یہ بات پیر کو قومی شماریات بیورو (این بی ایس) کے اعدادوشمار میں ظاہر کی گئی ہے۔این بی ایس نے کہا کہ یہ نمو وہی تھی جو کہ ستمبر میں تھی۔صنعتی پیداوار میں اکتوبر کے دوران گزشتہ ماہ کی بنیاد پر0.78 فیصد اضافہ ہوا۔این بی ایس کے اعدادوشمار سے ظاہرہوتا ہے کہ پہلے 10 ماہ کے دوران صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا،جبکہ پہلی3 سہ ماہیوں کی نسبت اس میں 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ صنعتی پیداوارکی اصطلاح کم از کم 2 کروڑ یوآن(تقریبا 30 لاکھ امریکی ڈالرز)کاسالانہ کاروبار کرنے والے بڑے نامزد کاروباری اداروں کی سرگرمیوں کو ماپنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38