محنت کش کے گھر سے موبائل فون چوری،2منشیات فروش زیر حراست
کامونکے(نامہ نگار) گذشتہ رات محلہ حبیب پورہ کا کرامت علی اہلخانہ کے ہمراہ سویا تھا کہ وائیانوالی (وزیرآباد)کا افضل دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوکر قیمتی موبائل فون چوری کرکے لے گیا۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا دریں اثناء سٹی پولیس نے پْرانی آبادی میں چھاپہ مار کر شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی۔