نشے کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا: گلفام ریاض ورک
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) نارکوٹکس ایڈوائزری کمیٹی کے ممبرچودھری گلفام ریاض ورک کی رہائشگاہ پر ضلعی جنرل سیکرٹری سردار سرفراز ڈوگر، ڈاکٹر محمداسحق ،ممبران نارکوٹکس ایڈوائزری کمیٹی چودھری فضل ورک ، نجم السحر،لیبر ونگ کے سٹی جنرل سیکرٹری وقاص بیگ ،چودھری ریاض ورک کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی، چودھری گلفام ریاض ورک نے کہاکہ ہمیں نشے کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا کیونکہ نشہ ایک لعنت ہے اس سے بچنا ہے اور لوگوں کو نشہ کی تباہی اور خطرناک نتائج کے بارے میں اگاہی دینا ہو گی ۔