جمہوری عمل میں انتشار کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں:افضل علی ورک
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما وسابق یو سی چیئرمین حاجی محمد افضل علی ورک نے کہا ہے کہ جمہوری عمل میں انتشار کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف گھناؤنی سازشیں کرنیوالے منہ کی کھائیں گے ان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے تحریک انصاف ذاتی مفادکو نہیں قومی مفاد کو ترجیح دیتی ہے ملکی حالات اورمعیشت میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی ہے جو ملک و قوم کیلئے خوش آئند ہے، پاکستان جلد ہی خودانحصاری کی منزل پرگامزن اور غیرملکی قرضوں کی زنجیروں سے آزادہوگا عوام کو تاریخی ریلیف ملے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔