شیخوپورہ:سوئی گیس صارفین کو احتیاط کے ساتھ استعمال کی ہدا یت
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )جنرل منیجر سوئی گیس شیخوپورہ احسان اللہ بھٹی کی خصوصی ہدایت پر موسم سرما میں سوئی گیس کے کمرشل اور گھریلو صارفین احتیاط کے ساتھ گیس کا استعمال کریں صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے گھریلو اور کمرشل صارفین کی طرف سے موسم سرما میں گیس چوری اور کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کو فوری روکا جائے گا۔