شیخوپورہ:48گھنٹو ں میں مختلف وارداتیں، نقدی قیمتی سامان چھن گیا
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شیخوپورہ میں ڈاکوئوں اور چوروں نے اودھم مچادیا تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ دوساکو چوک میں دو ڈاکو محمداعظم سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے اسی تھانہ کے علاقہ ساجد ٹائون میں تین ڈاکو محمد عمران سے 70ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔اسی تھانہ کے علاقہ میاں کالونی میں نامعلوم چور فہیم احمد کی موٹرسائیکل نمبری زیڈ ای کیو،4586چوری کرکے فرار ہوگئے۔تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ ماچھی کے میں نامعلوم چور حمزہ کی موٹرسائیکل لے اڑے ۔اسی تھانہ کے علاقہ سرگودھا روڈ ماچھی کے کے قریب دوڈاکو محمد نواز سے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔گوجرانوالہ روڈ پر دو ڈاکو طلحہ سے نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔اسی تھانہ کے علاقہ منڈی مویشیاں میں دو ڈاکو ایک جانوروں کے بیوپاری محمد عثمان کے جانور چھین کر فرار ہوگئے ۔