وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، جس میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں تمام وزرا تعلیم شرکت کرینگے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے مکمل تعلیمی ادارے بند کرنے کی بجائے سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے۔ این سی او سی نے موسم سرما کی چھٹیاں پہلے اور زیادہ دینے کی تجویز دی ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 160 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 32 ہوگئی۔