وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی، عوام نے الیکشن میں وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عوام نے الیکشن میں وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، شدید موسم کے باوجود بڑی تعداد میں عوام نے پولنگ اسٹیشنز پہنچ کر جاتی عمرہ کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کردیا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ کیلبری کوئین اور فرزند زرداری اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کریں۔