مکرمی! پاکستان میںآبادی میں اضافہ کی رفتار تمام دنیا کے ملکوں سے زیادہ ہے۔ لطیفہ ہے کہ ایک شخص نے خوشخبری سنائی کہ پاکستان کا قرض فی کس 30 فیصدکم ہو گیا ہے۔پوچھنے پر بتایا گیا کہ آبادی زیادہ بڑھنے سے فی کس قرض 30 فیصدکم ہو گیا ہے۔ اسی طرح ایک شخص نے تیرھویں بچے کی پیدائش پر لڈو بانٹے اور جشن میں دیگیں بھی پکائیں۔ 1935ء میں بنگال میںقحط پڑا برٹش گورنمنٹ نے راشن بھیجا تو چرچل بھی پہنچ گئے اور راشن وہاں موجود برٹش آرمی کو تقسیم کر دیا پوچھا کہ آپ نے کیا کیا تو جواباً کہا کہ میں نے نہیں انہوں نے ہی کیا ہے میں نے نہیں کہا تھا کہ خرگوش کی طرح ہر گھر میں دس سے پندرہ تک بچے پیدا کئے جائیں ان عقل کے اندھوں کو بھوک سے ہی مرنا چاہئے۔ لہٰذا حکومت آبادی میں بے تحاشا اضافہ روکنے کے لئے اقدامات کرے۔
(اسحاق غازی ، مغلپورہ ، لاہور)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024