مکرمی! ملک کو ایک خطرناک راستے پر ڈال دیا گیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن لعن طعن کو چھوڑیں اور کارکردگی پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں۔ رہی بات قوم کی تو وہ جانتی ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے کس طرح ملک لوٹا ، عوام کا خون چوسا ہے۔ اپوزیشن کو چاہئے کہ خدا کا خوف کرے اور صرف اپنی ماضی کی کارکردگی کو اجاگر کرے۔ نواز شریف تین مرتبہ ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں ان کو زیب نہیں دیتا کہ فوج کو نشانہ بنائیں ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اس کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ آخر میں اپنی پیاری قوم سے التجا ہے کہ دنیاوی لالچ کو فی الفور ختم کریں۔ ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر قربان کرنے کی عادت اپنائیں اس سے ملکی ترقی کے علاوہ ہماری عافیت بھی سنور جائے گی۔
(منظر شفیع سینئر ایڈووکیٹ گلشن راوی0300-4162707 ، لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024