ننکانہ صاحب: اوباش کی گھر میں گھس کرلڑکی کو بے آبرو کرنے کی کوشش
ننکانہ صاحب(نامہ نگار) محلہ شاہی المعروف بگے والی مسجد کی رہائشی 13سالہ آمنہ بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ اوباش ملزم بوٹا دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوگیا ، آمنہ بی بی کو ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی انکارپر ملزم نے بچی کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا، چیخ و پکار سن کر آمنہ بی بی کی والدہ اور محلہ دار جمع ہوگئے تو ملزم فرارہوگیا پولیس تھانہ سٹی نے آمنہ بی بی کی والدہ سکینہ بی بی کی مدعیت میں بوٹا کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ۔