اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اساتذہ اور طلبہ کی علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مائینڈ مارک لمیٹڈ اور ہرڈ فورڈشائرکرئیر ایکسلیٹر کے ساتھ یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ورکشاپ میں یونیورسٹی کے مختلف تدریسی شعبہ جات کے اساتذہ نے شرکت کی، صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کی،ورکشاپ کے اغراض و مقا صد یونیورسٹی کے ایگزیکٹیوڈائریکٹر ڈاکٹر لطیف گوندل نے پیش کیے۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ ملک میں صنعتی انقلاب لانے کے لیے انڈسٹری اور یونیورسٹی کے درمیان موجود فاصلوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔