ڈکیتی و سرقہ بالجبر کے 8ملزمان گرفتار، قبضہ سے 13لاکھ 67ہزار روپے برآمد
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) وفاقی پولیس نے گزشتہ ہفتے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ڈکیتی و سرقہ بالجبر کے 8ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 13لاکھ 67ہزار روپے کا چھینا گیا مال برآمد کر لیا نقب زنی و چوری کے میں16ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے55لاکھ 54 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا،کا ر و مو ٹر سائیکل چوری کے09 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے7لاکھ 60 ہزار روپے ما لیت کی ایک گا ڑی اور پا نچ مو ٹر سائیکل بر آمد کئے گئے ، اشتہاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران30 اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، جن میں 14اشتہا ری مجرمان اور16عدالتی مفرور ہیں ان میں قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، سر قہ بالجبر اور دیگر جر ائم میں بھی اشتہا ری مجرمان تھے ،اسلحہ و ایمونیشن کے 23مقدمات میں23ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے22 پستول ایک گن اور 92 روند برآمد کئے ۔