پی ڈی ایم کا ملتان جلسہ ملکی سیاست کا نقشہ بدل دے گا :میاں جہانگیر بھٹہ
اڈا ذخیرہ ( نا مہ نگار ) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں جہانگیر سلطان بھٹہ نے سابق چیئرمین یونین کونسل چک نمبر237ڈبلیو بی میاں عمران حبیب بھٹہ اور میاں محمد یوسف وٹو کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے حکومت کی ناقص پالیسوں کے باعث ملک بھی کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم 30نومبر کوجو جلسہ ملتان میں کرے گی وہ سب سے بڑا جلسہ ہو گا اور اس جلسہ میں ملکی سیاست کے رخ بھی تعین ہو گا۔