میپکو ٹیموں کی کارروائی‘ 97 بجلی چور پکڑ لئے
ملتان (نیوز رپورٹر) میپکوکی ٹیموں نے ایک روز میں 97بجلی چور پکڑ لئے۔ایک لاکھ20ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر18 لاکھ32 ہزار روپے جرمانہ عائد۔14نومبرکو ملتان میں 26صارفین کو 46078یونٹس چوری کرنے پر728500 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 14 صارفین کو 12108یونٹس چوری کرنے پر202637 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 5 صارفین کو4297یونٹس چوری کرنے پر68000روپے جرمانہ،ساہیوال میں 14صارفین کو12223یونٹس چوری کرنے پر162461روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 20صارفین 20386یونٹس چوری کرنے پر322500روپے جرمانہ،مظفرگڑھ میں 12صارفین کو20563یونٹس چوری کرنے پر261100روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 3 صارفین کو1389یونٹس چوری کرنے پر13155 روپے جرمانہ، خانیوال میں 3 صارفین کو3245یونٹس چوری کرنے پر73858روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔