رسم حنا کی تقریب میں آتشبازی‘ ہوائی فائرنگ‘ مقدمہ درج
بستی ملوک(نمائندہ نوائے وقت)رسم حنا کی تقریب میں دولہا والوں کی طرف سے ہوائی فائرنگ اور آتشبازی سے قریبی گھر میں آتشزدگی پر ایس پی ملتان سرکل,ایس پی صدر اور ڈی ایس پی سرکل مخدوم رشید نے موقع پر پہنچ کر آتشبازی سے جلنے والے گھر کا معائنہ کیا اور ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک کو متاثر شخص کی مدعیت میں فوری اندراج مقدمہ کا حکم دیا جس پر تھانہ بستی ملوک نے دولہا کے بھائی سمیت دیگر ملوث افرادکے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی شروع کردی۔