اغواء کر کے بچی اور لڑکی سے زیادتی، 2 ملزمان گرفتار
دنیاپور، کبیروالا(نامہ نگار ) اغواء کر کے بچی اور لڑکی سے زیادتی، 2 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق نواحی چکنمبر 23 - ایم کا رہائشی محنت کش محمد عارف دو روز قبل اپنی بیوی کے ہمراہ دنیاپور شہر آیا ہوا تھا کہ گھر میں اسکی دس سالہ بیٹیم اکیلی تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مبینہ ملزمان محمد دانش اور توصیف گھر کے اندر گھس آئے اور بچی کو اغواء کرکے ویران گھر لے جا کر زیادتی کی اور حالت غیر ہونے پر بیہوش چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے فوری کارروائی کا حکم دیا جس پر ملزمان دانش اور توصیف کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مببنہ زیادتی کی شکار بچی کے والد محمد عارف کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 616/20 درج کر لیا ہے۔ کبیروالاسے نامہ نگارکے مطابق نواحی ممدال کی ع گھرمیں کام کاج میں مصروف تھی کہ ملزمان عرفان،فارو ق احمداورمجاہد گھر میں داخل ہو گئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے عکو اغواء کرتے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں عرفان اور فارو ق نے اس سے زیادتی کی ، نواں شہرپولیس نے متاثرہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقد مہ در ج کر لیا ہے۔