گڑھا موڑ کے تاجر کے قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں
گڑھا موڑ (نامہ نگار)دو دن پہلے گڑھا موڑ کے معروف نوجوان تاجر مہر فیاض اسرا کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کی لاش گڑھا موڑ کے نواحی بستی وسندہ رام کے کھیتوں سے ملی تھی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق گولی سر میں لگنے سے موت واقع ہوئی تھی جس پر پولیس چوکی گڑھا موڑ تھانہ مترو نے کچھ گرفتاریاں بھی کی ہیں تاہم کوئی خاطر خواہ رزلٹ نہیں مل رہا ۔