100 اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت ) 100 اور 1500روپے والے قومی انعامی با نڈز کی قرعہ اندازی آج بروز پیرکوئٹہ اور فیصل آباد میں منعقد ہوگی پندہ رسو روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30لاکھ روپے ،دوسرا انعام10لاکھ روپے کے تین انعامات اسی طرح 1850روپے کے 1696انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ 100روپے والے قومی سٹوڈنٹس انعامی بانڈز کاپہلا انعام 7لاکھ روپے ،دوسرا انعام 2لاکھ روپے کے تین اور اسی طرح 1000روپے کے 1199انعامات تقسیم کئے جائینگے۔