تلمبہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، ایک ملزم گرفتار دس کلو پانچ سو گرام چرس برآمد
تلمبہ (نامہ نگار) تلمبہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں تلمبہ پولیس نے دربار پیر مہندی شاہ کے علاقے میں ایک بڑی کارروائی کرکے منشیات فروش اختر عباس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے دس کلو پانچ سو گرام چرس بھی برآمد کرلی۔ تلمبہ پولیس نے ملزم کے خلاف 9 سی کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔