پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف اضلاع میں کارروائیاں‘ 61 پوائنٹس کی چیکنگ ‘ 3 سیل
مظفرگڑھ(نامہ نگار)مضرصحت،زائدالمیعاد خوراک کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف اضلاع میں کاروائیوں کے دوران کریانہ سٹورز سمیت 61فوڈ یونٹس کی چیکنگ،3 پوائنٹس سیل،2 کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔تفصیلات کیمطابق مظفرگڑھ میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ چائے کی پتی اور مشروبات کی فروخت پر سیل کردیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق لیہ میں پنسار سٹور اور راجن پور میں کریانہ سٹور کو سیل کیا گیا،فوڈ یونٹس کو لائسنس فیس واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی خان اور لیہ میں زائد المیعاد اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2 کریانہ سٹوروں کو 10،10ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔