فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور تفریح کے مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے: مسرور حیدر
ملتان (نیوز رپورٹر)روٹری کلب اآف ملتان کے صدر ملک مسرور حیدر نے کہا ہے کہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور تفریح کے مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے روٹری ان مقاصد کیلئے اقدامات کرتا رہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روٹیرین ملک عمران کی جانب سے سر لگن آرٹ پروموٹرز میوزیکل اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر کلب ممبران خواجہ محمد عثمان ،عزیز احمد شیخ ،عاصم سعید شیخ ،بلال قریشی ،ڈاکٹر عبدالسلام ، ریحان ارشد شیخ ،شہریار محبوب بھی موجود تھے۔ انیلہ اسلم ،بلال احمد ،توقیر شاہ ،کامران ملک ، حمید ،فرزا ن پی کے ،طاہر مجید ،علی رضا ،توصیف،استاد منیر ،استاد رام پرکاش،استاد ایوب بلوچ نے اپنے اپنے فن کامظاہرہ کیا۔