لاہور ہائیکورٹ کا نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نےوفاق حکومت کا موقف مسترد کرتے ہوئےنواز شریف کو غیر مشروط طور پر4 ہفتوں کےلیے علاج کےلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے اپنے نئے ڈرافٹ میں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کےلیے 4 ہفتے کا وقت دینے کی تجویز دی ہے۔
شہباز شریف اور وفاق کے وکلاء دوبارہ کمرہ عدالت میں پہنچے تو عدالتی عملے نے عدالت کا تجویز کردہ ڈرافٹ وفاق اور شہباز شریف کے وکلاء کو دے دیا ہے۔