تھانہ فیکٹری ایریا پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مقابلے کے دوران ڈاکوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل آصف گولیاں لگنے سے شہید ہو گیا۔ ڈاکو فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے۔تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے قلعہ ستار شاہ کے قریب ڈاکوں کی ڈکیتی واردات کے دوران پولیس پہنچ گئی جس پر ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں آصف نامی کانسٹیبل گولیاں لگنے سے شہید ہو گیا جبکہ ڈاکو فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ڈاکوں کی تلاش جاری ہے۔ شہید کانسٹیبل آصف مریدکے کا رہائشی بتایا گیا جو تھانہ فیکٹری ایریا میں تعینات تھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024