چین نے 137ممالک اور30 عالمی تنظیموں کے ساتھ اکتوبر کے اختتام تک بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے 197 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں،ترقی پذیر اور ترقی یافتہ معیشتوں کے علاوہ ترقی یافتہ ممالک کی کافی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں نے بھی چین کے ساتھ تھرڈ پارٹی مارکیٹ کی توسیع کیلئے رابطہ کیا ہے قومی ترقی و اصلاحات کمشن (این ڈی آر سی)کے ترجمان مینگ ووئی کے مطابق چائنہ لاﺅس ریلوے ، چائنہ تھائی لینڈ ریلوے ، جکارتہ بنڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے اور ہنگری سربیا ریلوے کی تعمیر کامیابی سے جاری ہے جبکہ گوادر بندرگاہ، ہمبن ٹوٹا بندر گاہ ، پیریس بندرگاہ اور خلیفہ بندرگاہ پر بھی باقاعدگی سے کام ہو رہا ہے ،دریں اثنا چائنہ بیلارس صنعتی پارک، چائنہ یو اے ای صنعتی کارپوریشن ڈیماسٹریشن زون بھی زیر تعمیر ہے ،جنوری سے ستمبر تک چین کی بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ تجارتی حجم 950 ارب ڈالر رہا اور اس کی ان ممالک میں غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری10 ارب ڈالر تک پہنچ گئی،مینگ نے مزید کہا کہ چین نے 20 بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ دوطرفہ کرنسی تبادلے کا انتظام کر رکھا ہے جبکہ یوآن کی کلیئرنگ کے 7ممالک کے ساتھ معاہدے کئے ہیں ،علاوہ ازیں چین نے بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ دیگر شعبوں جن میں ٹیکنالوجی کا تبادلہ ، تعلیمی تعاون، ثقافتی و سیاحتی،گرین ترقی اور غیر ملکی امداد میں بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024