راولپنڈی کے علاقے غوثیہ چوک کے قریب بوائز ہاسٹل میں دھما کے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں غوثیہ چوک کے قریب واقع بوائز ہاسٹل میں دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ، دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انھیں ایمرجنسی طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں جس سے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جائے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024