مقبوضہ وادی:کشمیریوں سے جانوروں سےبدترسلوک،کرفیو 104واں روز میں داخل

مقبوضہ وادی کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا آج 104واں روز ہے اور جنت نظیر وادی کی صورتحال تاحال ابتر ہے۔مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا بدترین غیرانسانی کرفیو اور لاک ڈاؤن 104ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں،قابض بھارتی فوج نےکشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور وادی میں حالات تاحال کشیدہ ہیں اور وادی کا دنیا سے تعلق تاحال منقطع ہے ۔