محمود علی کی 13 ویں برسی پر تقریب آج ہو گی
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) سابق وفاقی وزیر اور تحریک تکمیل پاکستان کے صدر محمود علی مرحوم کی تیرھویں برسی آج ہفتہ 16 نومبر کو صبح دس بجے منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت سابق وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ سرتاج عزیز کرینگے۔ تقریب کیپٹل ہاؤس‘ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوگی۔ تقریب سے ظفر بختاوری ‘ نعیم قاسم‘ عارف شیخ اور دوسرے مقررین اظہار خیال کریں گے۔