اسرائیلی فلسطینیوں کیخلاف جرائم بند کرے: عرب لیگ
مقبوضہ بیت المقدس +اسلام آباد(این این آئی + آئی این پی+ سٹاف رپورٹر) اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی قیادت فلسطینی مزاحمت کاروں کو قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنانے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر کی کوششوں سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود وہ کسی بھی فلسطینی مزاحمت کار کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔ ۔ عرب لیگ نے ایک بیان میں کہا اسرائیل کو فلسطینیوں کیخلاف جنگی جرائم کا سلسلہ بند کرنا چاہئے۔ ادھر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونیوالوں کی تدفین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ ادھر اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر پھر حملے کئے۔ ترجمان حماس نے کہا اسرائیل کی فلسطینی قوم کیخلاف ننگی جارحیت ہے۔فلسطینیوں کی شہادت قابل مذمت،عالمی برادری نوٹس لے:پاکستان دریں اثنا پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی بمباری اور فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا عالمی برادری جارحانہ اقدامات کا نوٹس لے، تنازعہ کا دو ریاستی حل ضروری ہے۔