لیگی قیادت نواز شریف کی بیماری پر سیاست کررہی ہے:سعدیہ سہیل رانا
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف کی بیماری پر بھی سیاست کر رہی ہے میاں نواز شریف ن لیگیوں کے حصار میں ہیں جس سے وہ اپنی ذاتی مفادات کی تکمیل چاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم حیران ہے کہ ن لیگ قانونی تقاضے پورے کرنے کی بجائے جان بوجھ کر معاملے کو لٹکا رہے ہیں جس کی ساری ذمہ داری ن لیگ پر ہو گی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میاں نواز شریف کی صحت کے معاملے میں کوئی روڑے نہیں اٹکائے۔