قتل کے مقدمہ میں نامزد 2ملزم گرفتار
لاہور(نمائندہ خصوصی)پولیس نے مناواں کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کے مقدمہ میں 2 نامزد ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق زمین کے تنازعے پر گزشتہ روز دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔جس کی زد میںآکر خاتون عالیہ بی بی جاں بحق جبکہ دوسری خاتون شازیہ بی بی زخمی ہوگئی تھیں۔