تھانہ سول لائن کی حدود میں چوری کی واردات ملزم ڈیڑھ لاکھ مالیت کا مال لے اڑے
لاہور(نمائندہ خصوصی)تھانہ سول لائن کی حدود میں چوری کی واردات ملزمان ڈیڑھ لاکھ مالیت کا مال لے اڑے۔ سائل کی درخواست پر تھانہ سول لائن پولیس نے عزیز وائیں اور بلال غالب نامی ملزموں پر ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دہتے رہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،تفتیش شروع ہو چکی ہے۔ جلد ہی حقائق سامنے آ جائیں گے اور مدعی کو تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔