شالیمار لائرز فورم کا لاہور بار کی صدارت کے امیدوار راناانتظار حسین کی حمایت کا اعلان
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) شالیمار لائرز فورم کا اجلاس گذشتہ روز منعقد کیا گیا ۔اجلاس سابق کو آرڈنیٹر پاکستان بار کونسل مدثرچوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، رانا عدنان روف بھٹی، رانا عمران جاوید اور جی ایم چوہدری کی زیر صدارت ہوا جس میں صدر لاہور بار کے لے رانا انتظار حسین کی بھر پور حمایت اور ووٹ اور سپورٹ کا اعلان کر دیا گیا اس میٹنگ میںنامور قانون دان غلام مجتبے چوہدری، عدیل عارف، رانا طاہر سلیم، ہمایوں چوہدری، ملک زالقر نین ، شہباز جویئہ ، راجہ عبدلجبار، سید ندیم حسین ، شاہد نعیم، میاں عامرریاض، رانا نعمان اشرف، محمد اعظم، فرخ اے حیدری، اسدعباس، زین جاوید ، زوہیب، اشتیاق رسول، بدر بٹ، چوہدری علی ظہیر، اسامہ بن، سید عمران رضوی، عمران جمیل، عبداللہ خان لودی، عبدالراحمن ، راشد ، سہل طفیل، مقدر منیر، مرزا حسیب اسامہ ایڈووکیٹس سمیت کثیر تعداد میں وکلا نے شرکت کی شالیمار لائرز فورم کی طر ف سے ظہرانہ کیا گیا اور کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔تمام بڑے گروپ راناانتظارکی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔