ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں،13ٹرک سامان سٹور میں جمع،29مویشی قبضہ میں لے لئے
لاہور(نیوزرپورٹر) کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورسید علی عباس بخاری اور میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن ) زبیر احمد وٹوکی زیرنگرانی ایم سی ایل ٹائون ہال کے سپیشل اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔دوران آپریشن عارضی تجاوزات میںریڑھیاں،کائونٹرز ، کرسیاں، پلاسٹک برتن وغیرہ اور دکانوں کے باہر لگا سامان 13ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا ۔متعدد دکانداروں کو جرمانے کئے گئے۔علاوہ ازیں’’ شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کی مہم ‘‘ کے دوران شہر بھر سے29مویشی قبضہ میںلے کر سٹور میں جمع کروا دئیے گئے۔