ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے بارش سے خنکی میں اضافہ ہو گیا جبکہ شہروں میں اسموگ کی شدت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
ملک بھر میں سردیوں کے ڈیرے جمالیے اور موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے۔ لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔عارف والا اور گردونواح میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہےجس کے باعث گلی محلوں میں پانی جمع ہو گیا اور لوگوں کو آمدرفت میں مشکلات کا سامنا ہے،شہر میں گزشتہ رات سے بجلی بھی غائب ہے۔خان پور، بہاول پور، وہاڑی، شکرگڑھ، حاصل پور، کوٹ ادو،رینالہ خورد، منچن آباد،چارسدہ، مردان، بہاولنگر، پسرور، بورےوالا، چونیاں، قصور، دیر لوئر، اٹک اور مالاکنڈ سمیت ملک بھر میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024