بابراعظم کو دنیا کی کوئی بھی ٹیم ٹی ٹونٹی میچ میں زیرو پر آئوٹ نہیں کرسکی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان اور بلے باز بابراعظم نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔قومی ٹیم کی جانب سے 36 ٹی ٹونٹی میچوں میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرنیوالے بابراعظم کو دنیا کی کوئی بھی ٹیم زیرو پر آئوٹ نہیں کرسکی، بابر اعظم کے علاوہ یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی اور ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز کو حاصل ہے۔بابر اعظم اب تک 36 ٹی ٹونٹی میچوں میں 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 1405 رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے مارلن سموئلز 67 میچوں میں10 نصف سنچریوں کی مدد سے 1611 رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کو بھی دنیا کی کوئی ٹیم زیرو پر آئوٹ نہیں کر سکی، وہ 44 میچوں میں8نصف سنچریوں کی مدد سے 1363 رنز بنا چکے ہیں۔