انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ برازیل‘ میکسیکو فائنل میں پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک) میزبان برازیل اور میکسیکو کی ٹیمیں 18ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ میکسیکو نے پہلے سیمی فائنل میچ میں ہالینڈ کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں میزبان برازیل نے فرانس کو مات دیکر عالمی کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔