چین کے وہ شہر جہاں ہزاروں کی تعداد میں خالی مکانات مکینوں کا انتظار کر رہے ہیں، دنیا بھر میں ’آسیب زدہ شہر‘ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔یہ خالی جگہیں اب سیاحت کا گڑھ بن چکی ہیں، لیکن یہ ملک کے حکام کے لیے پریشان کن ہیں۔ ایک آزادانہ تحقیق کے مطابق ملک بھر میں 20 فیصد سے زیادہ گھروں میں کوئی نہیں رہتا۔ذرائع کے مطابق چین میں گھروں کے سروے کو گین لی نے مرتب کیا ہے، جو کہ ٹیکساس کی اے اینڈ ایم یونیورسٹی میں اکنامکس کے پروفیسر ہیں۔ انھوں نے اس سلسلے میں ہزاروں چینی محققین کی مدد حاصل کی۔یہ معلوم ہوا ہے کہ ان میں زیادہ تر جائیدادیں ایسے لوگوں کی ملکیت ہیں جو پہلے سے ہی صاحبِ جائیداد ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024