سپریم کورٹ نے پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگے علاج سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں ڈی جی ایل ڈی اے سے ہسپتالوں کی تعمیر کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پرائیوٹ ہسپتالوں میں مہنگے علاج سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی،چیف جسٹس نے دو پرائیوٹ ہسپتالوں کے علاج کے طریقہ کار پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز ہسپتال اور نیشنل ہسپتال کے بارے میں مطمئن نہیں ہوں،پرائیوٹ ہسپتالوں کا مطلب صرف پیسہ ہی کمانا نہیں، چیف جسٹس پاکستان نے ہسپتالوں کی تعمیر کے بارے میں ڈی جی ایل ڈی اے کو تفصیلی رپورٹ 19 نومبر کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024