قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی, اور اس حوالے سے نیب نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھی بھجوا دیا ہے۔نیب ترجمان کے مطابق حمزہ شہبازاورسلمان شہباز کےخلاف کرپشن تحقیقات جاری ہیں، تاہم سلمان شہباز طلبی کے باوجود حاضر نہیں ہورہے اور تحقیقات میں تاخیر ہورہی ہے، اس لئے نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔واضح رہے کہحمزہ شہباز اورسلمان شہباز کے خلاف غیر قانونی پل اور 56 کمپنیوں سے مبینہ تعلق کی تحقیقات جاری ہیں, نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی بھی تحقیقات کررہا ہے اور انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے جب کہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس ان کے والد شہبازشریف کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔