کراچی میں بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر حاصل سیمپلز میں زہر نہیں پایا گیا ۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے مطابق کہ کراچی میں دو بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر حاصل ہونے والے نمونوں کے تجزیے کے دوران کسی بھی سمپل میں زہر نہیں پایا گیا ۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے مطابق تجزیے کے دوران کسی بھی سیمپل میں سائنائیڈ، کیڑے مار دوا یا کوئی دوسرا کوئی زہر نہیں پایا گیا، جبکہ فرانزک سائنس ایجنسی کو بچوں کے پوسٹ مارٹم سے حاصل ہونے والے نمونے نہیں بھیجے گئے، پرانے کھانے کے بیکٹیریا سے پیدا ہونے والے زہر کا تجزیہ مائیکرو بیالوجی سے پتہ چلے گا، جس کی سہولت پنجاب فرانزک لیبارٹری کے پاس نہیں ۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے سے مبینہ زہر خورانی کے نتیجے میں 2 بچوں کی ہلاکت کے بعد حکام کی جانب سے 30 مختلف نمونے لاہور میں واقع پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بھیجے گئے تھے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024