چائلڈ لیبر کی روک تھام کا 5ارب کا منصوبہ کرپشن کی نذر ہونے کا انکشاف ،نیب نے تحقیقات شروع کردیں
چائلڈ لیبر کی روک تھام کا 5ارب کا منصوبہ کرپشن کی نذر ہونے کا انکشاف ‘نیب نے تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے کوئی کام نہیں ہوا مگر 70 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ ہو گئی منصوبے کے تحت ٹائر شاپ، ہوٹل، پٹرول پمپ سمیت دیگر جگہوں سے بچوں کو اٹھا کر سکولوں میں پہنچانا تھا نیب میں منصوبے کا مکمل ریکارڈ پہنچا دیا گیاذرائع کے مطابق موجودہ پراجیکٹ ڈائریکٹر سہیل شہزاد اور سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر سعید وٹو سمیت دیگر افسران شامل تفتیش ہیں 2015 میں منصوبہ ساڑھے پانچ ارب کے بجٹ سے شروع ہوا۔ نیب نے خریداریوں، ادائیگیوں سمیت دیگر تفصیلات کا مزید ریکارڈ طلب کر لیا۔